11 ستمبر 2012 - 19:30

پيشوائے علم و دانش باني مکتب جعفري حضرت امام جعفرصادق عليہ السلام کے يوم شہادت پر آج پورا اسلامي جمہوريہ ايران سوگوار و عزادار ہے.

ابنا: فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق عليہ السلام کے يوم شہادت پر جہاں پوري دنيا ميں غم منايا جارہا ہے وہيں اسلامي جمہوريہ ايران  بھي آج سراپا سوگوار و عزادار ہے –  اس موقع پر ايران ميں عام تعطيل ہے –حضرت صادق آل محمد کي شہادت کي مناسبت سے ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں مجالس عزا و سوگواري کا سلسلہ جاري ہے ،  اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع کل رات  مشہد مقدس ميں حضرت امام رضاعليہ السلام کے حرم مطہر ميں ہوا جہاں دسيوں ہزار کي تعداد ميں سوگواروں نے امام جعفرصادق عليہ السلام کي مظلومانہ شہادت پر سوگ منايا سوگواري کا سلسلہ مشہد ميں بدستور جاري ہے  -قم ميں حضرت معصومہ سلام اللہ عليھا اور اسي طرح کاشان کے قريب اردہال ميں حضرت امام جعفرصادق عليہ السلام کے  بھائي امام زادہ علي بن محمد عليہ السلام کے حرم ميں بھي مجالس سوگواري کا سلسلہ جاري ہے –امام جعفرصادق عليہ السلام نے اپني حيات طيبہ کے دوران مدينہ منورہ ميں  اپنے پدر بزرگوار کے ہمراہ عظيم الشان علمي درسگاہ کي بنياد ڈالي اور اس ميں ہزاروں کي تعداد ميں ممتاز شاگردوں کي تربيت فرمائي جو اس دور ميں دور و نزديک کے علاقوں سے اپني علمي تشنگي کو بجھانےکے لئے آپ کے حضور شرفياب ہوتے تھے –امام جعفرصادق عليہ السلام نے جہاں علوم محمد و آل محمد کو دنيا کے گوشہ و کنار ميں پہنچانے ميں کاميابي حاصل کي وہيں علم طب و کمييا و ہيئت  و ہندسہ و رياضي جيسے علوم ميں بھي  ممتاز شاگردوں کي تربيت فرمائي جن ميں جابر بن حيان جيسے عظيم کيمادان کا نام خاص طور پر قابل ذکرہے کہ جبکہ اہل سنت کے آئمہ اربعہ ابوحنيفہ،  شافعي،  مالکي اور جنبلي نے بھي آپ کے حضور زانوئے تلمذ تہہ کرنے کا شرف حاصل کيا ہے –امام جعفرصادق کي عليہ السلام کے علم و فضل اور ان کي بڑھتي ہوئي مقبوليت سے خوفزدہ ہوکر اس وقت کے عباسي خليفہ منصور دوانيقي نے سن ايک سو اڑتاليس ہجري قمري کو آپ کو زہر دے کر شہيد کرديا اوريوں سلسلہ  امامت  کا  چھٹا آفتاب علم وہدايت انتہائي غربت و مظلوميت کے عالم ميں غروب ہوگيا....../169